دو نمبر کاموں میں سندھ حکومت سب سے آگے ہے،پی ٹی آئی2023عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کا سندھ سے خاتمہ کردے گی،وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدرزیدی

پی ٹی آئی کے تمام ارکان پارلیمنٹ اور اتحادی جماعتیں متحد ہیں، اپوزیشن کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں شکست ہو گی،وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی

لاڑکانہ۔22جنوری (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی اپنے تین روزہ دورے پر لاڑکانہ پہنچے۔دورے کے دوران پی ٹی آئی سندھ کا لاڑکانہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی ورکرز کنونشن میں پہنچنے پرکارکنان کی بڑی تعداد نے علی زیدی کا شاندار استقبال کیا۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ پی پی پی نے گزشتہ 14 سال سندھ پر اس طرح حکومت کی ہے کہ جیسے کسی دشمن نے اس پر قبضہ کررکھا ہو۔

آج وزیراعظم عمران خان کے نظریے کے سائے میں سندھ کی غیورعوام ⁦علی حیدرزیدی‬⁩ کی قیادت میں ایک نئے سندھ کےلئےکوشاں ہیں۔ گھوٹکی تا کراچی مارچ کا مقصد زرداری حکومت کےمظالم سے نجات ہے۔ انشاء اللہ 2023 کے الیکشن کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں ہوگی۔

جو لوگ عوام کو کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک اتنے سالوں میں نہیں دے سکے ان سے عوام مایوس ہو چکی ہے، بہترہسپتال، سستی تعلیم نہیں دے سکے تو عوام انہیں کیوں ووٹ دینگے ۔ سندھ میں آئندہ انتخابات شفاف ہوئے تو2023 میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی سندھ میں بھی حکومت ہوگی۔‏آئندہ عام انتخابات میں ہم پیپلز پارٹی کا سندھ سے خاتمہ کردینگے،

عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے ہمیں خود کو مضبوط کرنا ہوگا، ہمیں ایک دوسرے کے اختلافات کو دور کرنا ہوگا, ہمیں بلاول ہاؤس میں رہنے والے ایک ڈاکو سے لڑنا ہے۔پی ٹی آئی سندھ کے 27 فروری سے شروع ہونے والے گھوٹکی تا کراچی مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اس سلسلے میں کارکنوں کا جوش و خروش قابل دید ہے۔

اس کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی کی جاکھرانی ہاؤس جیکب آباد آمد ہوئی جہاں کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے جاکھرانی ہاؤس جیکب آباد میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 ٹانگوں والے چوہے سندھ کی 30 ارب روپے مالیت کی گندم کھا گئے…سندھ کے سرکاری گوداموں سے 560 ملین ڈالر (30 ارب) کی گندم غائب ہو گئی۔ ذخیرہ اندوزی کے پیچھے سندھ حکومت کا ہاتھ ہے۔ دو نمبر کاموں میں سندھ حکومت سب سے آگے ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنے دورے کے دوران اندروں سندھ کے مختلف اضلاع جیکب آباد،کندھ کوٹ،کشمور اور قادرپور کا دورہ کیا۔ جیکب آباد میں تحریک انصاف کے رہنماء سردار عبد الرزاق کھوسو اور صدام کھوسوسے بھی ملاقات کی۔ اس کے بعد کارنر میٹنگ سے بھی پی ٹی آئی سندھ کے سید علی حیدر زیدی نے خطاب کیا۔