وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور کی ملاقات

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):پاکستان اور چین نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے، چینی شہریوں کےلئے ویزا میں سہولیات فراہم کرنے، چینی شہریوں کی سکیورٹی فول پروف اور اس سلسلہ میں وزارت داخلہ اور چینی سفارتخانے کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت داخلہ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامورمس پینگ چَن شِیؤنے ملاقات کی جس میں پاکستان چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ چینی ناظم الامور نے رانا ثناءاللہ کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور روابط کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینےاور چینی شہریوں کےلئے ویزا میں سہولیات دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں چینی شہریوں کی سکیورٹی فُول پروف بنانے کیلئے وزارت داخلہ اور چینی سفارتخانے کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعہ میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ اور لازوال تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چین کو پاکستان کا بہترین ، قابل بھروسہ دوست تصور کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری مخلوط حکومت پاک چین تعلقات کو نئی بلند ترین سطح پر لے جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک چین دوستی خراب کرنے کی کسی بھی اندرونی یا بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ریاست مکمل وسائل استعمال کررہی ہے، وزارت داخلہ میں فارن نیشنل سکیورٹی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستان میں غیرملکی باشندوں ،بالخصوص چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثررابطہ استوار کیا گیا ہے، سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے فُول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن کو موثر بنایا جا رہا ہے تاکہ دہشت گردی کے ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ چینی ناظم الامور نے اس موقع پر کہا کہ چینی شہریوں کی غیر معمولی دیکھ بھال کرنے پر پاکستان حکومت کے انتہائی مشکور ہیں، کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعہ کی مکمل تحقیقات اور جلد سے جلد اصلی مجرمان تک پہنچنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے، پاکستان کی ترقی میں چینی معاونت کا عمل جاری رہے گا، سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور بہترین تعلقات کی علامت ہے۔

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):پاکستان اور چین نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے، چینی شہریوں کےلئے ویزا میں سہولیات فراہم کرنے، چینی شہریوں کی سکیورٹی فول پروف اور اس سلسلہ میں وزارت داخلہ اور چینی سفارتخانے کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزارت داخلہ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامورمس پینگ چَن شِیؤنے ملاقات کی جس میں پاکستان چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ چینی ناظم الامور نے رانا ثناءاللہ کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور روابط کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینےاور چینی شہریوں کےلئے ویزا میں سہولیات دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں چینی شہریوں کی سکیورٹی فُول پروف بنانے کیلئے وزارت داخلہ اور چینی سفارتخانے کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعہ میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ اور لازوال تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چین کو پاکستان کا بہترین ، قابل بھروسہ دوست تصور کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری مخلوط حکومت پاک چین تعلقات کو نئی بلند ترین سطح پر لے جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک چین دوستی خراب کرنے کی کسی بھی اندرونی یا بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ریاست مکمل وسائل استعمال کررہی ہے، وزارت داخلہ میں فارن نیشنل سکیورٹی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستان میں غیرملکی باشندوں ،بالخصوص چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثررابطہ استوار کیا گیا ہے، سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے فُول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن کو موثر بنایا جا رہا ہے تاکہ دہشت گردی کے ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ چینی ناظم الامور نے اس موقع پر کہا کہ چینی شہریوں کی غیر معمولی دیکھ بھال کرنے پر پاکستان حکومت کے انتہائی مشکور ہیں، کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعہ کی مکمل تحقیقات اور جلد سے جلد اصلی مجرمان تک پہنچنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے، پاکستان کی ترقی میں چینی معاونت کا عمل جاری رہے گا، سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور بہترین تعلقات کی علامت ہے۔