بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 15مئی سے شروع ہوگا

چٹاگانگ ٹیسٹ، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 397 رنز بنا کر آئوٹ، اینجلو میتھیوز نے 199 رنز بنائے، نعیم حسن کی 6 وکٹیں

ڈھاکہ۔11مئی (اے پی پی):بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچون پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 15مئی سے ظہور احمد چودھری سٹیڈیم، چٹوگرام میں شروع ہوگا ۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے اور اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران آئی لینڈرز بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلیں گے۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دیموتھ کرونارتنےکریں گے جبکہ میزبان ٹیم مومن الحق کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان باضابطہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 سے 19 مئی تک چٹوگرام میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 23 سے 27 مئی تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

دورہ بنگلہ دیش مکمل کرنے کے بعد سری لنکا کی ٹیم وطن واپس چلی جائے گی ،جہاں وہ کینگروز کے خلاف تین ٹی-20،پانچ ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گی۔