عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

روم۔11مئی (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ روس کے اسلان کازبیکووچ کراٹسیف کو شکست دے کر اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے۔مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 34 سالہ سربین سٹار نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےحریف روس کے اسلان کازبیکووچ کراٹسیف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں سربین ٹینس کھلاڑی فلپ کراجینوویچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف روسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سکستھ سیڈڈ آندرے روبلوف کو سیدھے سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔