وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ نے سوئس سفیر کی دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سوئیٹزر لینڈ پاکستان میں پہلے 10 سرمایہ کار ممالک میں شامل ہے ، پاکستان میں مزید سوئس کمپنیوں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہیں گے۔