اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پراظہار تعزیت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کانگو میں ایک ہفتے میں سو شہریوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ ۔14مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے شاہی خاندان ،حکومت اور متحدہ عرب امارات کے لوگوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔شیخ خلیفہ نے 2004 سے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی وہ اپنے والد شیخ زید بن سلطان النہیان کے بعد ملک کے بانی تھے اور ان کی عمر 73 سال تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ خلیفہ نے اپنی ترقی کے ایک اہم دور میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کی۔ ان کے دور اقتدار میں متحدہ عرب امارات میں بڑے پیمانے پر اقتصادی ترقی ہوئی اور ملک کے علاقائی اور عالمی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا۔سیکرٹری جنرل نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ انسانی مسائل اور بین المذاہب مکالمے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے لئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔