وزیراعظم شہبازشریف یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النیہان کی وفات پر تعزیت کے لئے آج متحدہ عرب امارات جائیں گے

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النیہان کی وفات پر تعزیت کے لئے متحدہ عرب امارات جائیں گے،وزیراعظم ہفتہ کو لندن سے متحدہ عرب امارات جائیں گے،

جہاں اتوار کو یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سے مرحوم صدر کی وفات پر تعزیت کریں گے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف یواے ای کی قیادت اور عوام سے اظہار افسوس کریں گے۔پاکستان کے عظیم دوست شیخ زیدکی وفات کے بعد شیخ خلیفہ بن زیدنے اپنے والد کے مشن کو قابلیت سے آگے بڑھایا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ زید نے یواے ای کی فیڈریشن کی بنیاد رکھی تھی، شیخ خلیفہ نے اسے مزید مضبوط کیا اورمثالی ترقی دی،پچاس سال کی مسلسل محنت سے شیخ خلیفہ نے یواے ای کے لئے اپنے والد کے ترقیاتی وژن کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا،شیخ خلیفہ مرحوم نے اپنے دور میں مشاورت کو اپنی قوت بنایا، وہ عوام سے رابطے میں رہتے تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النیہان کی وفات پر تعزیت کے لئے آج متحدہ عرب امارات جائیں گےوزیراعظم نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اعلی تعلیم یافتہ اور زیرک شخصیت تھے جنہوں نے اپنے اقتدار کو ملک اور عوام کی خدمت کے لئے وقف رکھا،شیخ زید کی طرح شیخ خلیفہ بن زید النیہان کی وفات امت مسلمہ کا ایک بڑا نقصان ہے،وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور یواے ای کی حکومت اور عوام کے لئے صبرجمیل کی دعا کی