سی آئی ٹی گرائونڈ ہماری عبادت کی جگہ ہے، اسے جلسے کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، سیالکوٹ میں مسیحی برادری کے ارکان کی میڈیا سے گفتگو

سی آئی ٹی گرائونڈ ہماری عبادت کی جگہ ہے، اسے جلسے کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، سیالکوٹ میں مسیحی برادری کے ارکان کی میڈیا سے گفتگو

سیالکوٹ۔14مئی (اے پی پی):سیالکوٹ میں مسیحی برادری نے کہا ہے کہ سی آئی ٹی گرائونڈ ہماری عبادت گاہ ہے، اسے جلسہ گاہ کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، ہم یہاں جلسہ نہیں ہونے دیں گے۔

ہفتہ کو مسیحی برادری کی جانب سے سی آئی ٹی گرائونڈ کو جلسہ گاہ کیلئے استعمال میں لانے کےفیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسیحی برادری کے ارکان نے سوال کیا کہ کیا عبادت کی جگہ پر جلسہ کرنا درست ہے؟ واضح رہے کہ سیالکوٹ میں واقع سی آئی ٹی گرائونڈ مسیحی برادری کی ملکیت ہے۔ مسیحی برادری نےیہاں پی ٹی آئی کے جلسے کے فیصلے کے خلاف عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے ۔