ایوب میڈیکل کمپلیکس کے عقب میں 4سو کنال اراضی قابل استعمال بنانے کیلئے کمیٹی قائم

ایوب ٹیچنگ ہسپتال

ایبٹ آباد۔ 25 ستمبر (اے پی پی):چیئرمین بورڈ آف گورنرایوب میڈیکل کمپلیکس نے 4سو کنال اراضی کو قابل استعمال بنانے کے لئے کمیٹی قائم کر دی ۔ایو ب میڈیکل کمپلیکس کے عقب میں اراضی جنگل کی شکل اختیار کر چکی ہے جہاں نکاسی آب اور نالہ جات بھی بند ہونے سے پانی ہسپتال کی عمارتوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

چیئرمین بورڈ آف گورنر مشتاق خان جدون نے اراضی پر پارک بنانے اور نکاسی آب نالوں کی بندش والے مقامات پر درختوں کی کٹائی کے حوالہ سے ڈین ایوب میڈیکل کمپلیکس پروفسیر ڈاکٹر عمر فاروق ،ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی ،میڈیکل ڈائریکٹر عالم زیب سواتی اور انجنیئرز کے ہمراہ اراضی کامعائنہ کیا اور محکمہ جنگلات کے آفیسر کی نگرانی میں کمیٹی قائم کی گئی جس میں ایسے درختوں کی نشاندہی کی جائے گی جو نالوں کی بندش کا سبب ہیں۔

چیئرمین مشتاق خان جدون کا کہنا تھاکہ پارک کے قیام سے ہسپتال کے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس ،نرسز کے علاؤہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی پرفضا ماحول میسر آئے گا اور ہسپتال کو بارش کے پانی سے ہونے والے نقصانات سے نجات ملے گی۔