لندن ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزلندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیااور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1271.36 ڈالر فی اونس میں طے پائے ۔بنگلور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1272.21 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے ۔اس …
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم

مزید خبریں
لندن ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزلندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیااور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1271.36 ڈالر فی اونس میں طے پائے ۔بنگلور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1272.21 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے ۔اس سے قبل منگل کو قیمتوں میں تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ یو ایس گولڈ فیوچر کے تحت قیمتوں میں 0.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل کے سودے 1274.60ڈالر فی اونس میں طے ہوئے ۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 3.1فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 1270.30ڈالر فی اونس میں طے پائے۔








