کراچی ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، 100 انڈیکس 52.27 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 41464.31 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 26 ارب 15 کروڑ 72 لاکھ 9 ہزار 25 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 13 کروڑ 30 لاکھ 5 ہزار 19 روپے کی تیزی رونماءہوئی تاہم …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار

مزید خبریں
کراچی ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، 100 انڈیکس 52.27 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 41464.31 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 26 ارب 15 کروڑ 72 لاکھ 9 ہزار 25 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 13 کروڑ 30 لاکھ 5 ہزار 19 روپے کی تیزی رونماءہوئی تاہم خرید و فروخت میں 3 کروڑ 31 لاکھ 32 ہزار 280 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا جبکہ رواں کاروباری ماہ اکتوبر میں چھٹی مرتبہ 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے، کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو 100 انڈیکس 52.27 پوائنٹس کے اضافے سے 41464.31 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ جمعرات کو بھی 100 انڈیکس 8.07 پوائنٹس کے اضافے سے 41412.04 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اسی طرح جمعہ کو کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 2.99 پوائنٹس کی تیزی سے 22640.63 پوائنٹس تک جاپہنچا۔








