ملائشین پام آئل کے نرخ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر

کوالالمپور۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) ملائشیا کے پام آئل کے نرخ گذشتہ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئے ،ملائشیا برسا ڈرائیویٹیو ایکس چینج میں آئندہ سال جنوری کے لئے ملائشیا کے پام آئل کے کنٹریکٹ نرخ میں 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 2768 رنگٹ(666 ڈالر)فی ٹن میں طے ہوا۔انٹر ٹریڈ میں پام آئل کے دام 2778 رنگٹ فی ٹن تک گئے،مذکورہ شرح اس سال اپریل میں …

کوالالمپور۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) ملائشیا کے پام آئل کے نرخ گذشتہ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئے ،ملائشیا برسا ڈرائیویٹیو ایکس چینج میں آئندہ سال جنوری کے لئے ملائشیا کے پام آئل کے کنٹریکٹ نرخ میں 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 2768 رنگٹ(666 ڈالر)فی ٹن میں طے ہوا۔انٹر ٹریڈ میں پام آئل کے دام 2778 رنگٹ فی ٹن تک گئے،مذکورہ شرح اس سال اپریل میں پام آئل کے نرخوں میں اضافے کے بعد سے بلند ترین ہے۔ملائشیا برسا ڈیریویٹیو ایکس چینج میں 25 25, ٹن پر مشتمل 56,329 کھیپوں کی ٹریڈنگ ہوئی جو کہ روزانہ کی اوسط 44,600 کھیپوں کے مقابلے میں ریکارڈ ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply