لندن ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتیں مستحکم رہیں اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1266.21 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ یو ایس گولڈ کی قیمت بھی مستحکم رہی اور مستقبل کے سودے 1267 ڈالر میں طے پائے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی …
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
لندن ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتیں مستحکم رہیں اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1266.21 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ یو ایس گولڈ کی قیمت بھی مستحکم رہی اور مستقبل کے سودے 1267 ڈالر میں طے پائے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1266.4 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت1263.36 ڈالر فی اونس رہی۔









