عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

نیویارک ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ ماہرین کے مطابق یو ایس آئل رگز کے بارے میں رپورٹ کے اجراءکے بعد تیل کی مارکیٹ مستحکم ہے۔ گزشتہ روز امریکی ویسٹ ٹیکساس بنچ مارک کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں ایک سینٹ فی بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 50.64 ڈالر فی بیرل …

نیویارک ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ ماہرین کے مطابق یو ایس آئل رگز کے بارے میں رپورٹ کے اجراءکے بعد تیل کی مارکیٹ مستحکم ہے۔ گزشتہ روز امریکی ویسٹ ٹیکساس بنچ مارک کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں ایک سینٹ فی بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 50.64 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ برینٹ نارتھ کروڈ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 25 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل کے معاہدے 51.61 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ ایک مرحلے پر قیمتیں 51.89 ڈالر تک بھی پہنچ گئیں۔

Leave a Reply