نیویارک ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ نومبر میں نسبتا کم سردی کا امکان بتایا گیاہے ۔مارکیٹ میں نومبر کیلئے قدرتی گیس کے سودے 9.3 سینٹ (2.9 فیصد) کم ہوکر 3.170 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ نومبر میں نسبتا گرم موسم کی پیشنگوئی کے باوجود آئندہ ہفتے گیس …
امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ نومبر میں نسبتا کم سردی کا امکان بتایا گیاہے ۔مارکیٹ میں نومبر کیلئے قدرتی گیس کے سودے 9.3 سینٹ (2.9 فیصد) کم ہوکر 3.170 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ نومبر میں نسبتا گرم موسم کی پیشنگوئی کے باوجود آئندہ ہفتے گیس کا یومیہ استعمال بڑھ کر 65.8 ارب کیوبک فٹ اور اس سے اگلے ہفتے 66.5 ارب کیوبک فٹ رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ ہفتے گیس کا استعمال 65.7 ارب کیوبک فٹ ریکارڈ کیا گیا تھا۔








