ویتنامی کافی کی فروخت کیلئے ڈسکاﺅنٹ کا سلسلہ جاری

ہنوئی ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) ویتنامی کافی کی فروخت کیلئے ڈسکاﺅنٹ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ طلب میں کمی ہے۔مارکیٹ میں جنوری کیلئے روبسٹا کافی کے سودے 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 2129 ڈالر فی ٹن طے پائے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کاشتکاروں کے پاس محفوظ کافی کے ذخائر اب فلیٹ سطح پر ہیں اور آئندہ ماہ سے اگلے سیزن کی فصل حاصل ہونا شروع …

ہنوئی ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) ویتنامی کافی کی فروخت کیلئے ڈسکاﺅنٹ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ طلب میں کمی ہے۔مارکیٹ میں جنوری کیلئے روبسٹا کافی کے سودے 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 2129 ڈالر فی ٹن طے پائے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کاشتکاروں کے پاس محفوظ کافی کے ذخائر اب فلیٹ سطح پر ہیں اور آئندہ ماہ سے اگلے سیزن کی فصل حاصل ہونا شروع ہوجائے گی۔مارکیٹ میں خریداروں کو فی ٹن 30 ڈالر یا اس سے زیادہ ڈسکاﺅنٹ دیا جارہا ہے۔گزشتہ روز جنوری کیلئے ویتنام کی درجہ دوم کافی کے سودے 50-60 ڈالر فی ٹن ڈسکاﺅنٹ کے ساتھ طے پائے۔

Leave a Reply