لندن ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میٹل ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں 1.1فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 4790ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔ ایک مرحلے پر قیمتیں 4797ڈالر تک بھی پہنچ گئیں جو گزشتہ دو ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے ۔ شنگھائی فیوچرز …
عالمی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں اضافہ
لندن ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میٹل ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں 1.1فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 4790ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔ ایک مرحلے پر قیمتیں 4797ڈالر تک بھی پہنچ گئیں جو گزشتہ دو ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے ۔ شنگھائی فیوچرز ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں 0.3فیصدکی کمی ریکارڈ کی اور مستقبل میں خریدار کے معاہدے 5580ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔









