اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ءمیں ستمبر کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 71 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ستمبر 2015ءکے دوران پھلوں کی برآمدات سے 1.832 ارب روپے کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ رواں مالی سال …
گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ءمیں ستمبر کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 71 فیصد سے زائد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ءمیں ستمبر کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 71 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ستمبر 2015ءکے دوران پھلوں کی برآمدات سے 1.832 ارب روپے کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ رواں مالی سال میں ستمبر 2016ءکے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات کا حجم 3.134 ارب روپے تک بڑھ گیا اس طرح ستمبر 2015ءکے مقابلہ میں ستمبر 2016ءکے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 71.07 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








