کراچی ۔ 4 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 132.90 پوائنٹس کی کمی سے 41841.56 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 8 ارب 61 کروڑ 31 لاکھ 64 ہزار 433 روپے کی کمی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 7 کروڑ 73 لاکھ 83 ہزار 710 حصص کی مندی رہی، اسی طرح تجارتی حجم میں …
کے ایس ای 100 انڈیکس 132.90 پوائنٹس کی کمی سے 41841.56 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 4 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 132.90 پوائنٹس کی کمی سے 41841.56 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 8 ارب 61 کروڑ 31 لاکھ 64 ہزار 433 روپے کی کمی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 7 کروڑ 73 لاکھ 83 ہزار 710 حصص کی مندی رہی، اسی طرح تجارتی حجم میں 3 ارب 91 کروڑ 33 لاکھ 64ہزار 560 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 132.90 پوائنٹس کی کمی سے 41841.56 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 143.71 پوائنٹس کی مندی سے 22750.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 28.01 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 163.27 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔








