اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ءمیں ماہ ستمبر کے دوران پام آئل کی درآمد میں 22.52 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ستمبر 2015ءکے دوران پام آئل کی درآمدات 16.816 ارب روپے رہی تھیں جبکہ جاری مالی سال میں ستمبر 2016ءکے دوران پام …
پام آئل کی درآمد میں 22.52 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ءمیں ماہ ستمبر کے دوران پام آئل کی درآمد میں 22.52 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ستمبر 2015ءکے دوران پام آئل کی درآمدات 16.816 ارب روپے رہی تھیں جبکہ جاری مالی سال میں ستمبر 2016ءکے دوران پام آئل کی درآمدات 13.029 ارب روپے تک کم ہوگئیں اس طرح ستمبر 2015ءکے مقابلہ میں ستمبر 2016ءکے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں 22 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








