خام تیل کی رسد کو یقینی بنانے کے لئے آئل انڈسٹری میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے،اوپیک

پیرس۔ 08 نومبر (اے پی پی) خام تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ”اوپیک“ نے کہا ہے کہ خام تیل کی رسد کو یقینی بنانے کے لئے آئل انڈسٹری میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اوپیک نے منگل کو اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ خام تیل کی طلب اور رسد میں توازن کو یقینی بنانے کے لئے انڈسٹری میں موزوں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں …

پیرس۔ 08 نومبر (اے پی پی) خام تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ”اوپیک“ نے کہا ہے کہ خام تیل کی رسد کو یقینی بنانے کے لئے آئل انڈسٹری میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اوپیک نے منگل کو اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ خام تیل کی طلب اور رسد میں توازن کو یقینی بنانے کے لئے انڈسٹری میں موزوں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب سے 2040ءتک خام تیل سے متعلق تقریباً 100کھرب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔جبکہ خام تیل کی منڈی کی حالیہ صورتحال کی وجہ زائد رسد ہے تاہم وقت کی ضرورت ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آج سرمایہ کاری میں کمی مستقبل میں خام تیل کی رسد میں قلت کا باعث نہ بنے۔

مزید خبریں

Leave a Reply