ٹوکیو ۔ 08 نومبر (اے پی پی) دنیا کی سب سے بڑی جاپانی کارساز کمپنی ”ٹویوٹا“ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ین کی شرح تبادلہ میں اضافے اور شمالی امریکا میں نئی گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے باعث اس کے خالص منافع میں 25 فیصد کمی ہوئی۔ منگل کو ٹویوٹا حکام کے جاری بیان کے مطابق رواں مالی سال اپریل سے ستمبر …
”ٹویوٹا“کے خالص منافع میں 25 فیصد کمی آگئی

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 08 نومبر (اے پی پی) دنیا کی سب سے بڑی جاپانی کارساز کمپنی ”ٹویوٹا“ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ین کی شرح تبادلہ میں اضافے اور شمالی امریکا میں نئی گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے باعث اس کے خالص منافع میں 25 فیصد کمی ہوئی۔ منگل کو ٹویوٹا حکام کے جاری بیان کے مطابق رواں مالی سال اپریل سے ستمبر کے دوران 946.1 ارب ین کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 12.5 کھرب ین خالص منافع حاصل ہوا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ریونیو 7.2 فیصد کی کمی سے 130کھرب 70ارب ین کی سطح پر آگیا۔






