کے ایس ای100انڈیکس 19.63پوائنٹس کی کمی سے 42113.91 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 8 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج منگل کوکاروبار حصص ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ42412 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھونے کے باوجود مندی کی لپیٹ میں آگیا۔ منگل کو شیئرزمارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھی گئی۔ سرمایہ کار بینکنگ، توانائی، سیمنٹ، ٹیلی کام اور گیس سیکٹر میں سرگرم دکھائی دئے جس کی وجہ سے کاروبار کے دوران انڈیکس 42200،42300اور42400 پوائنٹس کی 3 …

کراچی ۔ 8 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج منگل کوکاروبار حصص ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ42412 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھونے کے باوجود مندی کی لپیٹ میں آگیا۔ منگل کو شیئرزمارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھی گئی۔ سرمایہ کار بینکنگ، توانائی، سیمنٹ، ٹیلی کام اور گیس سیکٹر میں سرگرم دکھائی دئے جس کی وجہ سے کاروبار کے دوران انڈیکس 42200،42300اور42400 پوائنٹس کی 3 بالائی حد عبور کر گیا تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت میں منافع کا رجحان غالب آنے سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور اس طرح کاروبار کا اختتام مندی پر ہی ہوا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق 42 ہزار پوائنٹس کی ابتدائی سطح پر مارکیٹ تےکینکی کریکشن کا شکار ہے اور منافع کے حصول کی خاطر فروخت کا دباﺅ بھی دیکھا جا رہا ہے تاہم آئندہ دنوں میں مارکیٹ اپنی درست سمت کاتعین کر لے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply