امریکی سٹاک ایکسچینجز میں شدید مندی، حصص کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی

نیویارک ۔ 09 نومبر (اے پی پی) امریکی سٹاک ایکسچینجز میں گزشتہ روز شدید مندی کا رجحان رہا اور حصص کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 5.01 فیصد اور نسدک انڈیکس میں 5.08 فیصد کمی ہوئی۔ ماہرین کے مطابق سٹاک ایکسچینجز …

نیویارک ۔ 09 نومبر (اے پی پی) امریکی سٹاک ایکسچینجز میں گزشتہ روز شدید مندی کا رجحان رہا اور حصص کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 5.01 فیصد اور نسدک انڈیکس میں 5.08 فیصد کمی ہوئی۔ ماہرین کے مطابق سٹاک ایکسچینجز میں مندی کی بڑی وجہ امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات کے پیش نظر سرمایہ کاروں میں پائی جانے والی تشویش ہے۔

Leave a Reply