ایران کی زعفران سمیت جڑی بوٹیوں کی برآمدات میں اضافہ

تہران ۔ 12 نومبر (اے پی پی) ایران نے رواں سال کے دوران30 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی جڑی بوٹیاں برآمد کی ہیں۔ایران کی وزارت زراعت کے ہربل میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پیمان یوسفی آذر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ برآمد کی گئی جڑی بوٹیوں میں دو تہائی مقدار زعفران کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تہائی مقدار میں گلاب کے پھول بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ …

تہران ۔ 12 نومبر (اے پی پی) ایران نے رواں سال کے دوران30 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی جڑی بوٹیاں برآمد کی ہیں۔ایران کی وزارت زراعت کے ہربل میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پیمان یوسفی آذر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ برآمد کی گئی جڑی بوٹیوں میں دو تہائی مقدار زعفران کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تہائی مقدار میں گلاب کے پھول بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ وافر مقدار میں دوسری جڑی بوٹیاں بھی بیروں ملک برآمد کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یورپ کی ہربل میڈیسن کی بڑی مارکیٹ ہمارے پاس ہے جس کی مالیت150 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

Leave a Reply