اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اے ٹی ایف ٹینس چیمپئن شپ کا مین راﺅنڈ (آج) جمعرات کو دلاور عباس ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں منیز سنگلز، لیڈیز سنگلز، جونیئر …
ایشین ٹینس چیمپئن شپ کا مین راﺅنڈ (آج) کھیلا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اے ٹی ایف ٹینس چیمپئن شپ کا مین راﺅنڈ (آج) جمعرات کو دلاور عباس ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں منیز سنگلز، لیڈیز سنگلز، جونیئر انڈر18-، بوائز انڈر14-، بوائز انڈر10- اور پلس 45 اور سنیئر پلس 46 کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل 16 دسمبر، سیمی فائنل مقابلے 17 دسمبر اور فائنل 18 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ میں 5 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔








