مصباح الحق آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے تیسرے معمر ترین کپتان بن گئے

برسبین ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سینئر بلے باز مصباح الحق آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے تیسرے معمر ترین کپتان بن گئے، مصباح نے کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی یہ اعزاز حاصل کیا، اس وقت ان کی عمر 42 برس اور 201 دن ہے جبکہ اس سے قبل ڈبلیو جی گریس اور ویلی ہیمنڈ بھی بڑی عمر میں آسٹریلیا کے خلاف …

برسبین ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سینئر بلے باز مصباح الحق آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے تیسرے معمر ترین کپتان بن گئے، مصباح نے کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی یہ اعزاز حاصل کیا، اس وقت ان کی عمر 42 برس اور 201 دن ہے جبکہ اس سے قبل ڈبلیو جی گریس اور ویلی ہیمنڈ بھی بڑی عمر میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کر چکے ہیں، دونوں کرکٹرز نے 43 برس کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

Leave a Reply