آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ میں مستحکم آغاز، میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 288 رنز بنا لئے

برسبین ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) سٹیون سمتھ اور پیٹرہینڈز کمب کی شاندار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پر اعتماد آغاز رہا ہے، کینگروز نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنا لئے، کپتان سٹیون سمتھ 110 اور ہینڈزکمب 64 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، 151 …

برسبین ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) سٹیون سمتھ اور پیٹرہینڈز کمب کی شاندار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پر اعتماد آغاز رہا ہے، کینگروز نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنا لئے، کپتان سٹیون سمتھ 110 اور ہینڈزکمب 64 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، 151 رنز پر ابتدائی تین وکٹیں کھونے کے بعد سمتھ اور ہینڈز کمب پاکستانی باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ میں 137 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کر دیا، اسی دوران سمتھ نے شاندار سنچری جبکہ ہینڈز کمب نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہاب ریاض، محمدعامر اور یاسرشاہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔

Leave a Reply