اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 30 دسمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 10 غیر ملکی کھلاڑی سمیت 48 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں مصر، آسٹریا، ہانگ کانگ، جمیکا اور ملائیشیاءشامل ہیں۔ …
پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 30 دسمبر سے شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 30 دسمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 10 غیر ملکی کھلاڑی سمیت 48 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں مصر، آسٹریا، ہانگ کانگ، جمیکا اور ملائیشیاءشامل ہیں۔ ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیو آﺅ 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کے حامل ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ہونگے۔ پری کوالیفائنگ راﺅنڈ 30 دسمبر کو، کوالیفائنگ راﺅنڈ یکم اور 2 جنوری کو جبکہ مین راﺅنڈ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ کوارٹر فائنل 4 جنوری، سیمی فائنل 5 جنوری کو جبکہ فائنل میچ 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔








