پریذیڈنٹ انٹرنیشنل سکوائش کپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، عامر نواز

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن محمد عامر نواز نے کہا ہے کہ پریذیڈنٹ انٹرنیشنل سکوائش کپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ایونٹ میں ہانگک کانگ کے لیوایو ٹاپ سیڈ ہوں گے ۔مین راﺅنڈ میں 8غیر ملکی اور 4پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پریذیڈنٹ …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن محمد عامر نواز نے کہا ہے کہ پریذیڈنٹ انٹرنیشنل سکوائش کپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ایونٹ میں ہانگک کانگ کے لیوایو ٹاپ سیڈ ہوں گے ۔مین راﺅنڈ میں 8غیر ملکی اور 4پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پریذیڈنٹ انٹرنیشنل سکوائش کپ کا پری کوالیفائنگ راﺅنڈ 30دسمبر کو مصحف علی سکوائش کمپلیکس میں شروع ہو گا جس کئے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ کوالیفائنگ راﺅنڈ یکم جنوری سے 2جنوری 2017ءتک جبکہ مین راﺅنڈ 3سے 6جنوری تک کھیلاجائے گا۔ ایونٹ میں ہانگ کانگ ، ملائیشیا اور کویت کے 10غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے ۔

Leave a Reply