انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، دونوں ٹیموں میں پاکستان کا کوئی بھی کرکٹر شامل نہیں

لاہور۔22 دسمبر(اے پی پی )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، دونوں ٹیموں میں پاکستان کا کوئی بھی کرکٹر شامل نہیں ہے ،انگلینڈ کے ایلسٹر کک کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقر ر کیا گیا ہے،ایلسٹر کک کو تیسری دفعہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ملی ہے جبکہ ٹیم میں انگلینڈ …

لاہور۔22 دسمبر(اے پی پی )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، دونوں ٹیموں میں پاکستان کا کوئی بھی کرکٹر شامل نہیں ہے ،انگلینڈ کے ایلسٹر کک کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقر ر کیا گیا ہے،ایلسٹر کک کو تیسری دفعہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ملی ہے جبکہ ٹیم میں انگلینڈ کے چار ،آسٹریلیا کے تین اور نیوزی لینڈ ،بھارت ،سری لنکا اور ساﺅتھ افریقہ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے،ڈیل سٹین 8ویں دفعہ اور ڈیوڈ وارنر اور کین ولیم سن تین تین دفعہ ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنے ،سٹارک اور وارنر آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم دونوں میں منتخب ہوئے ،اعلان کردہ بارہ رکنی آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں ڈیوڈ وارنر( آسٹریلیا )، کپتان ایلسٹر کک ( انگلینڈ ) ،کین ولیم سن ( نیوزی لینڈ )،جو روٹ ( انگلینڈ )،ایڈم ووگز( آسٹریلیا )،جونی بیرسٹو ( انگلینڈ )،بین سٹوکس ( انگلینڈ )۔آر ایشون ( بھارت)،رانگانا ہیرتھ( سر ی لنکا)،مچل سٹارک ( آسٹریلیا )،ڈیل سٹین ( ساﺅتھ افریقہ )اور سٹیو سمتھ ( آسٹریلیا ) شامل ہیں ۔

Leave a Reply