پریزیڈنٹ گولڈ کپ سکواش ٹورنامنٹ 30 دسمبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 26دسمبر (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پریزیڈنٹ گولڈ کپ سکواش ٹورنامنٹ 30 دسمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ گذشتہ روز پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ایونٹ میں 48 ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، …

اسلام آباد ۔ 26دسمبر (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پریزیڈنٹ گولڈ کپ سکواش ٹورنامنٹ 30 دسمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ گذشتہ روز پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ایونٹ میں 48 ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ٹورنامنٹ کے پری کوالیفائنگ راﺅنڈ 30 دسمبر سے شروع ہوگا، کوالیفائنگ راﺅنڈ یکم اور2 دسمبر، مین راﺅنڈ 3 دسمبر ، کوارٹر فائنل مقابلے 4 دسمبر، سیمی فائنل مقابلے 5 دسمبر جبکہ فائنل 6 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد 31 دسمبر سے شروع ہوگی، ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 25 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے

Leave a Reply