اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پریزیدنٹ گولڈ کپ سکواش ٹورنامنٹ 30 دسمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ میں 48 ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ٹورنامنٹ کے پری کوالیفائنگ راﺅنڈ 30 دسمبر …
پریزیدنٹ گولڈ کپ سکواش ٹورنامنٹ 30 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پریزیدنٹ گولڈ کپ سکواش ٹورنامنٹ 30 دسمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ میں 48 ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ٹورنامنٹ کے پری کوالیفائنگ راﺅنڈ 30 دسمبر سے شروع ہوگا۔ کوالیفائنگ راﺅنڈ یکم اور2 دسمبر کو، مین راﺅنڈ 3 دسمبر کو کوارٹر فائنل مقابلے 4 دسمبر کو اور سیمی فائنل مقابلے 5 دسمبر کو جبکہ فائنل میچ 6 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد 31 دسمبر سے شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔








