میلبورن ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 139 رنز بنائے، یہ انکے ٹیسٹ کیریئر کی 12 ویں سنچری ہے، اس کے علاوہ وہ کیلینڈر ایئر میں ہزار رنز بھی مکمل کر چکے ہیں، اس طرح وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں بلے باز …
اظہر علی کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ، ناقابل شکست 139 رنز بنائے

مزید خبریں
میلبورن ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 139 رنز بنائے، یہ انکے ٹیسٹ کیریئر کی 12 ویں سنچری ہے، اس کے علاوہ وہ کیلینڈر ایئر میں ہزار رنز بھی مکمل کر چکے ہیں، اس طرح وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں بلے باز بن چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز اظہر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ 139 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں، یہ انکے ٹیسٹ کیریئر کی 12 ویں سنچری ہے۔








