اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ(کل) جمعہ سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ میں مصر، آسٹریا، ہانگ کانگ، جمیکا اور ملائیشیاءکے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیو آﺅ 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کے حامل ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ہونگے۔ …
پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ (کل) شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ(کل) جمعہ سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ میں مصر، آسٹریا، ہانگ کانگ، جمیکا اور ملائیشیاءکے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیو آﺅ 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کے حامل ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ہونگے۔ پری کوالیفائنگ راﺅنڈ 30 دسمبر کو، کوالیفائنگ راﺅنڈ یکم اور 2 جنوری کو جبکہ مین راﺅنڈ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ کوارٹر فائنل 4 جنوری، سیمی فائنل 5 جنوری کو جبکہ فائنل میچ 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔








