وہاب ریاض نوبالز کی بیماری سے جان نہ چھڑا سکے، 14 اوورز میں 10 نوبالز کیں

وہاب ریاض نوبالز کی بیماری سے جان نہ چھڑا سکے، 14 اوورز میں 10 نوبالز کیں نوبال کے باعث وارنر کو بھی دوسرا موقع ملا اور 144 رنز کی اننگز کھیلی میلبورن ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نوبالز کی بیماری سے جان نہ چھڑا سکے، آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 14 اوورز میں 10 نوبالز …

وہاب ریاض نوبالز کی بیماری سے جان نہ چھڑا سکے، 14 اوورز میں 10 نوبالز کیں
نوبال کے باعث وارنر کو بھی دوسرا موقع ملا اور 144 رنز کی اننگز کھیلی

میلبورن ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نوبالز کی بیماری سے جان نہ چھڑا سکے، آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 14 اوورز میں 10 نوبالز کیں۔ تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض سخت محنت کے باوجود نوبالز کی بیماری سے چھٹکارا نہ پا سکے اور ان کی یہ عادت گرین کیپس کو مہنگی پڑنے لگی، کینگروز کے خلاف رواں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز وہاب نے نوبالز کی ہیٹرک سمیت 14 اوورز میں 10 نوبالز کیں، نوبال کی وجہ سے ڈیوڈ وارنر کو بھی ایک چانس ملا، 81 کے انفرادی سکور پر وہاب کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریورس سوئنگ ہوتی ایک گیند نے وارنر کے بیٹ کا اندرونی کنارہ لیا اور پیڈز سے ٹکرانے کے بعد سٹمپس میں جا لگی تاہم نوبال کی وجہ سے وہ بچ گئے

مزید خبریں

Leave a Reply