جنوبی افریقہ کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ پرگرفت مضبوط

پورٹ الزبتھ ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) سٹیفن کک کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی، پروٹیز نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 351 رنز بنا کر مجموعی طور پر 432 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، کپتان فاف ڈوپلیسی 43 اور کونٹن ڈی کوک 42 رنز …

پورٹ الزبتھ ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) سٹیفن کک کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی، پروٹیز نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 351 رنز بنا کر مجموعی طور پر 432 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، کپتان فاف ڈوپلیسی 43 اور کونٹن ڈی کوک 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پہلی اننگز میں 81 رنز کی برتری ملنے کے بعد جنوبی افریقن اوپننگ بلے بازوں سٹیفن کک اور ڈین ایلگر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 116 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے اس کی پوزیشن کو مستحکم کیا، کک 117 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایلگر نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، قبل ازیں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 205 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی تھی

Leave a Reply