میلبورن ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ نے پاکستان کے خلاف رواں دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی سترہویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈیوڈ وارنر اور ایڈم گلکرسٹ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، سمتھ زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر 14ویں آسٹریلوی …
سٹیون سمتھ 17 ٹیسٹ سنچریاں بنا کر وارنر اور گلکرسٹ کے ہم پلہ ہو گئے
میلبورن ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ نے پاکستان کے خلاف رواں دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی سترہویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈیوڈ وارنر اور ایڈم گلکرسٹ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، سمتھ زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر 14ویں آسٹریلوی بلے باز بن گئے ہیں، کینگروز کی جانب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 41 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔









