پورٹ الزبتھ ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) جنوبی افریقن بلے بازوں سٹیفن کک اور ڈین ایلگر نے ٹیسٹ میچ میں اوپننگ شراکت داری میں دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر 87 برس پرانا ریکارڈ برابر کر دیا، کک اور ایلگر نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں اوپننگ شراکت داری میں سنچریاں بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، یہ 1929ءکے بعد پہلا موقع ہے …
سٹیفن کک اور ڈین ایلگر نے اوپننگ شراکت میں دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر 87 برس پرانا ریکارڈ برابر کر دیا
پورٹ الزبتھ ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) جنوبی افریقن بلے بازوں سٹیفن کک اور ڈین ایلگر نے ٹیسٹ میچ میں اوپننگ شراکت داری میں دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر 87 برس پرانا ریکارڈ برابر کر دیا، کک اور ایلگر نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں اوپننگ شراکت داری میں سنچریاں بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، یہ 1929ءکے بعد پہلا موقع ہے کہ جنوبی افریقن ٹیم کی اوپننگ جوڑی نے ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریوں کی شراکت بنائی ہو، اس سے قبل 1929ءمیں جنوبی افریقن ٹیم کے اوپننگ بلے بازوں بوب کاٹرل اور بروس مچل نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔









