اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ اس میں مصر، آسٹریا، ہانگ کانگ، جمیکا اور ملائیشیا کے 9 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیو آو 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کے حامل ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ گذشتہ روز پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ …
پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ اس میں مصر، آسٹریا، ہانگ کانگ، جمیکا اور ملائیشیا کے 9 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیو آو 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کے حامل ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ گذشتہ روز پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے شہر یار خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا آغازپچھلے سال 15 سال کے بعد ہوا تھا جس کا باقاعدگی سے سلسلہ جاری ہے جبکہ ہم نے اگلے سال کیلئے پی ایس اے کو 11 ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے خط لکھا ہے جس میں ایک ٹورنامنٹ 50ہزار ڈالر،دو25,25ہزار ڈالر،دو 15,15 ہزار ڈالر، دو10,10ہزار ڈالر جبکہ دو5,5ہزار ڈالر انعمامی رقم کے ٹورنامنٹس ہوں گے۔








