اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کھیلی گئی قومی انڈر16- کرکٹ چیمپئن شپ کراچی نے جیت لی۔ فائنل میچ کراچی اور راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا گیا جس میں کراچی نے راولپنڈی کو 82 رنز سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ کراچی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے …
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کھیلی گئی قومی انڈر16- کرکٹ چیمپئن شپ کراچی نے جیت لی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کھیلی گئی قومی انڈر16- کرکٹ چیمپئن شپ کراچی نے جیت لی۔ فائنل میچ کراچی اور راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا گیا جس میں کراچی نے راولپنڈی کو 82 رنز سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ کراچی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 33 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے، محمد طحہ نے دس چوکوں کی مدد سے 67 رنز، محمد جنید نے پانچ چوکوں کی مدد سے 31 رنز، سائم ایوب نے پانچ چوکوں کی مدد سے 29 رنز، طلحہ محمود نے تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز، طلحہ احسن نے ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز بنائے ،اویس عابد نے 9 رنز، سجاد خان نے 18 رنز، مہران راجہ نے 31 رنز اور بلال حفیظ نے 31 رنزدے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، جواب میں راولپنڈی کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کر سکی








