قومی تائیکوانڈو ٹیم رواں سال2017ءمیں تین مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لے گی

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) قومی تائیکو انڈو ٹیم رواں سال2017ءمیں تین مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لے گی۔ پاکستان تائیکو انڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق یو اے ای اوپن ٹورنامنٹ فروری 2017ءکے آخر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ یو ایس اوپن امریکا میں فروری میں جبکہ ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ آئندہ سال جون میں کوریا میں کھیلی جائے …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) قومی تائیکو انڈو ٹیم رواں سال2017ءمیں تین مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لے گی۔ پاکستان تائیکو انڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق یو اے ای اوپن ٹورنامنٹ فروری 2017ءکے آخر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ یو ایس اوپن امریکا میں فروری میں جبکہ ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ آئندہ سال جون میں کوریا میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹس کی تیاری کے حوالے سے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کمیپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ کیمپ میں سے ان ایونٹس کےلئے باصلاحیت کھلاڑیوںکا انتخاب کریںگے۔

مزید خبریں

Leave a Reply