اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ (آج) بدھ سے لاہور میںشروع ہوگی۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے ، …
قومی ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ (آج) شروع ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ (آج) بدھ سے لاہور میںشروع ہوگی۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے ، پاکستان آرمی، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور فاٹا کے کھلاڑی شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








