سڈنی ٹیسٹ، آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 538 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کردی، پاکستان نے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنالئے

سڈنی ۔04 جنوری (اے پی پی ) میٹ رنشا ، ڈیوڈ وارنر اور ہینڈز کومب کی شاندار سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز 538 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کردی، میٹ رنشا 184، ڈیوڈ وارنر 113 اور ہینڈز کومب 110 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی ٹیم نے اظہر علی اور یونس خان کی نصف سنچریوں کی بدولت میچ کے دوسرے روز کھیل …

سڈنی ۔04 جنوری (اے پی پی ) میٹ رنشا ، ڈیوڈ وارنر اور ہینڈز کومب کی شاندار سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز 538 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کردی، میٹ رنشا 184، ڈیوڈ وارنر 113 اور ہینڈز کومب 110 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی ٹیم نے اظہر علی اور یونس خان کی نصف سنچریوں کی بدولت میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنالئے اور اس کو آسٹریلوی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 412 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اسکی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں، پاکستان کے یونس خان 64 اور اظہر علی 58 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے، پاکستان کی طرف سے پہلی اننگز میں وہاب ریاض نے 3، عمران خان اور اظہر علی نے 2,2 جبکہ یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply