آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی سیریز کےلئے پاکستان کی پندرہ رکنی انڈر 16 ٹیم کا اعلان

لاہور ۔ 4 جنوری (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی سیریز کےلئے پاکستان کی پندرہ رکنی انڈر 16کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا، اعلان کردہ پندرہ رکنی ٹیم میں کپتان ارسلان علی خان، محمد طلحہ، زید خان، ثاقب جمیل، عبدالحادی، نائب کپتان روحیل نذیر، محمد طلحہ محمود، حسنات عباس، مشہال خان، وکٹ کیپر …

لاہور ۔ 4 جنوری (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی سیریز کےلئے پاکستان کی پندرہ رکنی انڈر 16کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا، اعلان کردہ پندرہ رکنی ٹیم میں کپتان ارسلان علی خان، محمد طلحہ، زید خان، ثاقب جمیل، عبدالحادی، نائب کپتان روحیل نذیر، محمد طلحہ محمود، حسنات عباس، مشہال خان، وکٹ کیپر زین بن فاروق، مہران ممتاز، معین پرویز، محمد عمران، عبداللہ منظور، نسیم شاہ اور ریزرو کھلاڑیوں میں حسنین حسین، دانش شاہدی، محمد جنید خان، محمد عثمان رحیم اور محمد جنید جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں تیمور خان (مینجر کم ہیڈ کوچ ) مسرور احمد ( اسسٹنٹ کوچ )، عمران اللہ ( ٹرینر)، افتخار (فزیو تھراپسٹ ) شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی انڈر 16کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز یو اے ای میں کھیلی جائے گی۔ ون ڈے میچز 9، 11، 13جنوری کو جبکہ ٹی ٹونٹی میچز 15، 16اور 18جنوری کو کھیلے جائینگے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply