سڈنی ۔04 جنوری (اے پی پی ) آسٹریلیا کی تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط، پاکستان ٹیم مشکلات سے دوچار، پاکستان نے اپنی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنالئے، آسٹریلوی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 267 رنز کی ضرورت، یونس خان ناقابل شکست 136 رنز کے ساتھ نمایاں، نیتھن لیون نے تین، جوش ہیزل ووڈ نے دو جبکہ مچل سٹارک …
آسٹریلیا کی سڈنی ٹیسٹ پر گرفت مضبوط، پاکستان ٹیم مشکلات میں

مزید خبریں
سڈنی ۔04 جنوری (اے پی پی ) آسٹریلیا کی تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط، پاکستان ٹیم مشکلات سے دوچار، پاکستان نے اپنی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنالئے، آسٹریلوی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 267 رنز کی ضرورت، یونس خان ناقابل شکست 136 رنز کے ساتھ نمایاں، نیتھن لیون نے تین، جوش ہیزل ووڈ نے دو جبکہ مچل سٹارک اور اوکیف نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، بارش کے باعث میچ چار گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، تیسرے دن کو پنک ڈے سے منسوب کیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے یونس خان ناقابل شکست 136 رنز اور اظہر علی 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اظہر علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا، وہ آسٹریلیا میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ان سے قبل یہ اعزاز محسن حسن خان کے پاس تھا۔ آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیتھن لیون نے تین، جوش ہیزل ووڈ نے دو جبکہ مچل سٹارک اور اوکیف نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔








