اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ(کل) اتوار سے شروع ہوگا جس میں ریجنل ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں ہر روز چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے روز مرغزار گراﺅنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس کا مقابلہ لاہور بلیو سے ہوگا۔ نیشنل گراﺅنڈ اسلام آباد میں کراچی وائٹس اور کراچی بلیو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ڈائمنڈ …
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ(کل) شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ(کل) اتوار سے شروع ہوگا جس میں ریجنل ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں ہر روز چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے روز مرغزار گراﺅنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس کا مقابلہ لاہور بلیو سے ہوگا۔ نیشنل گراﺅنڈ اسلام آباد میں کراچی وائٹس اور کراچی بلیو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ، اسلام آباد میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، پنڈی سٹیڈیم، راولپنڈی میں پشاور اور فاٹا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 23 اور 24 جنوری کو جبکہ فائنل میچ 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔








