آسٹریلیا نے پاکستان کو سڈنی ٹیسٹ میں 220 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی

سڈنی ۔ 7 جنوری (اے پی پی) آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 220 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کر لی، پاکستانی ٹیم 465 رنز کے تعاقب میں 244 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سرفراز احمد کے علاوہ کوئی بھی بلے باز آسٹریلوی باﺅلرز کو جم کر نہ کھیل سکا، سرفراز احمد 72 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جوش ہیزلووڈ …

سڈنی ۔ 7 جنوری (اے پی پی) آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 220 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کر لی، پاکستانی ٹیم 465 رنز کے تعاقب میں 244 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سرفراز احمد کے علاوہ کوئی بھی بلے باز آسٹریلوی باﺅلرز کو جم کر نہ کھیل سکا، سرفراز احمد 72 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جوش ہیزلووڈ اور سٹیو اوکیف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیوڈ وارنر کو میچ اور سٹیون سمتھ کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا، سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد پاکستانی ٹیم عالمی درجہ بندی میں تیسرے سے پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply