قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں باقاعدہ ٹریننگ شروع

لاہور ۔ 10 جنوری (اے پی پی) قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز جوہر ٹاﺅن ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگیا۔ کھلاڑیوں نے کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ کامران اشرف کی نگرانی میں دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کی۔ اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن مدثر نے اے پی پی کو بتایا کہ کہ کیمپ کےلئے اعلان کردہ 44 ممکنہ کھلاڑیوں میں سے وسیم کے سوا …

لاہور ۔ 10 جنوری (اے پی پی) قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز جوہر ٹاﺅن ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگیا۔ کھلاڑیوں نے کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ کامران اشرف کی نگرانی میں دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کی۔ اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن مدثر نے اے پی پی کو بتایا کہ کہ کیمپ کےلئے اعلان کردہ 44 ممکنہ کھلاڑیوں میں سے وسیم کے سوا تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے تاہم قومی ہاکی چیمپیئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مذید 30 سے زائد کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے اور ایک دو روز میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ان میں سے ٹیلنٹنڈ کھلاڑیوں کو کیمپ کا حصہ بنایا جائے گا۔

Leave a Reply