جوہانسبرگ ۔ 12 جنوری (اے پی پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کرنے والے جنوبی افریقہ کے آٹھویں کھلاڑی بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں حاصل کیا۔ اس سے قبل جیک کیلس، مارک باﺅچر، گریم سمتھ، شان پولاک، اے بی ڈی ویلیئرز، گیری کرسٹن اور مکھایا نیتنی بھی یہ کارنامہ …
ہاشم آملہ 100 ٹیسٹ کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے آٹھویں پلیئر بن گئے
جوہانسبرگ ۔ 12 جنوری (اے پی پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کرنے والے جنوبی افریقہ کے آٹھویں کھلاڑی بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں حاصل کیا۔ اس سے قبل جیک کیلس، مارک باﺅچر، گریم سمتھ، شان پولاک، اے بی ڈی ویلیئرز، گیری کرسٹن اور مکھایا نیتنی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، پروٹیز کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز جیک کیلس کو حاصل ہے جنہوں نے 165 ٹیسٹ میں ملک کی نمائندگی کی۔









